لاہور میں کرایے کی عمارتوں میں قائم سرکاری اسکول بند کرنے پر غور، انسپکشن ٹیم تشکیل

لاہور میں کرایے کی عمارتوں میں قائم سرکاری اسکول بند کرنے پر غور، انسپکشن ٹیم تشکیل

لاہور: لاہور میں کرایے کی عمارتوں میں قائم سرکاری اسکولوں کی کارکردگی اور تعلیمی معیار کا جائزہ لینے کے بعد ممکنہ بندش پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے انسپکشن ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

سربراہی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ای او) شاہد علی اور وسیم بٹ کو سونپی گئی ہے۔حکام کے مطابق، سکول عمارتوں کا کرایہ نان سیلری بجٹ سے ادا کیا جا رہا ہے، جو مالی دباؤ کا باعث بن رہا ہے۔ کمیٹی اسکولوں میں اساتذہ اور طلبا کی تعداد، تعلیمی معیار، اور سالانہ نتائج کا بھی تجزیہ کرے گی۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ جن اسکولوں کی کارکردگی غیر تسلی بخش پائی گئی، اُنہیں بند کر دیا جائے گا۔ ایسے اسکولوں میں زیر تعلیم طلبا اور موجود اساتذہ کو قریبی سرکاری اسکولوں میں منتقل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق، یہ اقدام تعلیمی وسائل کے بہتر استعمال، بجٹ میں کفایت شعاری اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے اٹھایا جا رہا ہے، تاہم والدین اور اساتذہ کی جانب سے خدشات کا اظہار بھی سامنے آ رہا ہے۔

ٹیگز: