انتہا پسند جماعت کے خلاف پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، ہتھیار برآمد اور بینک اکاؤنٹس منجمد

انتہا پسند جماعت کے خلاف پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، ہتھیار برآمد اور بینک اکاؤنٹس منجمد

لاہور: پنجاب حکومت نے انتہا پسند جماعت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جماعت کے 92 بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے اور اس کے قبضے سے ہتھیار برآمد کیے۔

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ جماعت نے مذہب کی آڑ میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی، جس پر سخت اقدامات کیے گئے۔ سوشل میڈیا پر دھمکیاں اور نفرت انگیز مواد پھیلانے پر 32 مقدمات درج کیے گئے، جبکہ جماعت کے 90 فنانسرز کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ 84 فیصد آئمہ کرام نے اپنے وظیفے کے لیے رجسٹریشن کروا دی ہے تاکہ مالی شفافیت اور نگرانی یقینی بنائی جا سکے۔

ٹیگز: