لاہور اور کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ، بارش اور برفباری کا امکان

لاہور اور کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ، بارش اور برفباری کا امکان

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ لاہور میں 21 اور 22 دسمبر کو ہلکی بارش کے ساتھ سردی کی نئی لہر متوقع ہے۔ اس وقت شہر کا موسم سرد اور خشک ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اگلے ایک سے دو روز کے دوران سردی کی شدت میں کمی آئے گی، لیکن موسم جزوی سے مکمل ابرآلود رہنے کے ساتھ بونداباندی کی توقع ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج بلوچستان میں داخل ہوگا، جس سے کوئٹہ اور دیگر شہروں میں سرد ہوائیں چلیں گی۔ اس کے اثرات کراچی تک پہنچنے سے وہاں سردی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے بھی 19 سے 20 دسمبر کے دوران بلوچستان کے کئی اضلاع میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ برفباری کی وجہ سے پہاڑی علاقوں میں ٹریفک متاثر ہونے کا خدشہ بھی موجود ہے۔

ٹیگز: