لاہور:وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب میں پہلی بار انڈسٹریل ری زوننگ اور ایمشنز مینجمنٹ کا نظام مکمل طور پر فعال ہو گیا ہے۔ ای پی اے نے 7,889 صنعتی یونٹس کو ای میپنگ اور ڈرون سرویلنس کے ذریعے مانیٹر کیا، جن میں سے 2,654 یونٹس سیل کر دیے گئے۔
ایکو واچ کے تحت 949 انسپکٹرلیس انسپیکشنز کی گئیں، اور قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 224 ملین روپے کے جرمانے کیے گئے۔ پنجاب بھر میں 7,891 بھٹے جیو ٹَگ کیے گئے، 2,312 بھٹے سیل اور 2,027 بھٹے مسمار کیے گئے جبکہ 245 ملین روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سپر سیڈرز کے ذریعے اب تک 685,764 ایکڑ پر گندم کی کاشت مکمل ہو چکی ہے اور 95 فیصد رقبہ جلنے سے بچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سپر سیڈرز ٹیکنالوجی نہ صرف بہتر پیداوار فراہم کر رہی ہے بلکہ سموگ میں واضح کمی لانے میں بھی مددگار ثابت ہو رہی ہے۔