گیارہویں جماعت کے داخلوں کا شیڈول جاری، بغیر لیٹ فیس داخلے 5 اکتوبر تک ہوں گے

گیارہویں جماعت کے داخلوں کا شیڈول جاری، بغیر لیٹ فیس داخلے 5 اکتوبر تک ہوں گے

لاہور: پنجاب بھر میں گیارہویں جماعت کے طلبہ کی بورڈ رجسٹریشن اور داخلوں کا عمل شروع کرنے کے لیے پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرپرسنز نے باقاعدہ شیڈول جاری کردیا ہے۔ تعلیمی سال 2026-28 کے لیے داخلوں کا آغاز 21 اگست سے ہوگا۔

شیڈول کے مطابق ریگولر طلبہ بغیر لیٹ فیس 21 اگست سے 5 اکتوبر تک داخلہ جمع کرا سکیں گے، جبکہ 6 سے 20 اکتوبر تک لیٹ فیس کے ساتھ داخلے جمع کرانے کی اجازت ہوگی۔ مقررہ تاریخ کے بعد داخلہ جمع کرانے والے ہر طالب علم سے 600 روپے اضافی لیٹ فیس وصول کی جائے گی۔

طلبہ اور تعلیمی اداروں کے لیے آن لائن ڈیٹا انٹری مکمل کرنا اور فیس چالان جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ آن لائن عمل مکمل ہونے کے بعد اصل کمپیوٹرائزڈ فیس چالان اور انرولمنٹ ریٹرن کی ہارڈ کاپی بھی متعلقہ بورڈ میں جمع کرانا ہوگی۔

پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرپرسنز کے مطابق داخلوں کے مقررہ شیڈول پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، جبکہ طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آخری تاریخ کا انتظار کیے بغیر اپنی رجسٹریشن اور داخلہ کارروائی مکمل کریں۔

ٹیگز: