خواتین کو خودمختار بنانے کیلئے پنجاب حکومت کا نیا اقدام، "سحر پروگرام" شروع

خواتین کو خودمختار بنانے کیلئے پنجاب حکومت کا نیا اقدام،

لاہور: پنجاب حکومت نے خواتین کو ہنر مند بنانے اور معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لیے "سحر پروگرام" کا آغاز کر دیا ہے۔ پروگرام کے تحت صوبے بھر کی خواتین کو گھر بیٹھے جدید اور مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق تربیت فراہم کی جائے گی۔

ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ انتظام اس منصوبے کا مقصد ہنرمند افرادی قوت میں خواتین کی شمولیت بڑھانا اور انہیں روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔

حکام کے مطابق پروگرام پر 97 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی، جبکہ پنجاب بھر سے 5 ہزار 365 خواتین کو مختلف شعبوں میں ووکیشنل ٹریننگ دی جائے گی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ "سحر پروگرام" کے ذریعے خواتین کو اپنے فن اور صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے مواقع ملیں گے، جس سے وہ گھر بیٹھے معاشی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گی اور اپنے خاندانوں کی آمدن میں معاونت کر سکیں گی۔

ٹیگز: