پنجاب بھر میں دفعہ 144 میں توسیع، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی برقرار

پنجاب بھر میں دفعہ 144 میں توسیع، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی برقرار

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کردی، جبکہ کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر عائد پابندی بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں مزید 30 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔ پابندی کا اطلاق صوبے بھر میں ہوگا۔

حکومت پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر پابندی میں توسیع کی ہے۔ حکام کے مطابق موجودہ سکیورٹی صورتحال کے باعث ڈرون کے غیر مجاز استعمال کی روک تھام ضروری ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پابندی کے دوران کھلی فضا میں ڈرون اڑانے سے گریز کریں اور متعلقہ احکامات کی پابندی یقینی بنائیں۔

ٹیگز: