پی ایس ایل کی دو نئی فرنچائزز کے لیے عالمی سطح پر بھرپور دلچسپی، 12 بڈز موصول

پی ایس ایل کی دو نئی فرنچائزز کے لیے عالمی سطح پر بھرپور دلچسپی، 12 بڈز موصول

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی فرنچائزز کی فروخت کے لیے غیر معمولی عالمی دلچسپی حاصل ہوئی ہے، جس کے تحت مقررہ وقت کے اندر 12 پارٹیوں نے اپنی باضابطہ بڈز جمع کروا دی ہیں۔

پی سی بی کے مطابق یہ بڈرز دنیا کے پانچ مختلف براعظموں سے تعلق رکھتے ہیں، جن میں امریکا، آسٹریلیا، کینیڈا، متحدہ عرب امارات اور پاکستان شامل ہیں۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر سامنے آنے والی یہ دلچسپی پی ایس ایل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور مضبوط عالمی تشخص کا واضح اظہار ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ بڈنگ کے ابتدائی مرحلے کے نتائج کا اعلان 27 دسمبر کو کیا جائے گا۔ اس کے بعد ٹیکنیکی طور پر اہل قرار دی جانے والی پارٹیوں کے درمیان اوپن بڈنگ کا مرحلہ ہوگا، جس میں دو نئی فرنچائزز کی ملکیت کے حقوق دیے جائیں گے۔

یہ اوپن بڈنگ 8 جنوری کو اسلام آباد کنونشن سینٹر میں منعقد کی جائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ بڈنگ کا پورا عمل شفاف، مسابقتی اور عالمی معیار کے مطابق مکمل کیا جائے گا، تاکہ پاکستان سپر لیگ کی توسیع اور مستقبل کی ترقی کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

ٹیگز: