کراچی / لاہور: عید الفطر کے پرمسرت موقع میں چند ہی دن باقی رہ گئے ہیں، جس کے باعث بازاروں اور شاپنگ مالز میں خریداروں، خصوصاً خواتین اور فیملیز کا تانتا بندھ گیا ہے۔ وقت کم ہونے کی وجہ سے مارکیٹوں میں شاپنگ کا سخت مقابلہ دیکھا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عید کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد نے بازاروں کا رُخ کر لیا ہے۔ دکانوں پر کپڑوں کی میچنگ کے ساتھ ساتھ جیولری، مہندی، چوڑیاں اور جوتے خریدنے کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔ بازاروں میں آنے والی فیملیز کا کہنا ہے کہ عید کی تیاریاں اتنی زیادہ ہیں کہ شاپنگ کا یہ سلسلہ اب چاند رات تک اسی طرح جاری رہے گا۔