وزیراعلیٰ مریم نواز کا تاریخی اقدام: ’رمضان نگہبان کارڈ‘ کی تقسیم شروع، 40 لاکھ خاندان براہِ راست مستفید ہوں گے

 وزیراعلیٰ مریم نواز کا تاریخی اقدام: ’رمضان نگہبان کارڈ‘ کی تقسیم شروع، 40 لاکھ خاندان براہِ راست مستفید ہوں گے

لاہور: حکومتِ پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے "رمضان نگہبان پیکیج" کے تحت مستحق خاندانوں تک امداد کی فراہمی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے خود فیلڈ میں نکل کر مستحق افراد میں "نگہبان کارڈ" تقسیم کیے اور حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔
 اس تاریخی پیکیج کے ذریعے پنجاب بھر کے 40 لاکھ خاندانوں کو ان کی دہلیز پر مالی امداد اور ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے واضح کیا کہ یہ کارڈ صرف رمضان تک محدود نہیں، بلکہ اسے مستقل بنیادوں پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ آئندہ آنے والے تمام حکومتی ریلیف پروگرامز اور سبسڈیز کو اسی کارڈ سے منسلک کر دیا جائے گا۔
 عوام کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ اپنے "نگہبان کارڈ" کو محفوظ رکھیں تاکہ مستقبل میں بھی حکومتی امداد حاصل کر سکیں۔

ٹیگز: