لاہور میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف ایک بار پھر کریک ڈاؤن کا فیصلہ

 لاہور میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف ایک بار پھر کریک ڈاؤن کا فیصلہ

لاہور: سٹی ٹریفک پولیس نے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف ایک بار پھر کارروائی کا آغاز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا ہے کہ آج بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ شہری موٹرسائیکل چلاتے وقت لازمی ہیلمٹ پہنیں تاکہ وہ چالان اور حادثات دونوں سے محفوظ رہ سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ، مین بلیوارڈ روڈ، کینٹ سمیت شہر کی تمام اہم اور مصروف شاہراہوں کو بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے لیے نو گو ایریا بنایا جا رہا ہے۔

سید عبدالرحیم شیرازی نے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ٹیمیں تعینات کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں تاکہ ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

ٹیگز: