معاشرے کے نادار اور ضرورت مند افراد کو عید کی خوشیوں میں شامل کیا جائے، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان

معاشرے کے نادار اور ضرورت مند افراد کو عید کی خوشیوں میں شامل کیا جائے، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان

لاہور:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر امتِ مسلمہ اور ہم وطنوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تہوار ہمیں اللہ تعالیٰ کی کامل اطاعت، ایثار اور لازوال قربانی کا درس دیتا ہے۔
اپنے پیغام میں گورنر پنجاب نے کہا کہ سنتِ ابراہیمیؑ ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ ایمان، یقین اور رب کی فرمانبرداری کی راہ میں اپنا سب کچھ قربان کر دینا ہی اصل کامیابی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ عید کی حقیقی خوشی تب ہی ممکن ہے جب ہم اپنے اردگرد موجود نادار اور ضرورت مند افراد کو اپنی خوشیوں کا حصہ بنائیں۔ معاشرے میں اخوت، بھائی چارے اور احساس کے جذبے کو فروغ دینا ہی عید کا اصل پیغام ہے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے عید کے اس پاک دن پر وطنِ عزیز کی سلامتی اور بقا کے لیے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے شہدائے وطن کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے خصوصی دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، لازوال اتحاد اور ترقی کی راہ پر گامزن کرے۔

ٹیگز: