لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 30 روز کی توسیع کر دی ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں کھلی جگہوں پر ڈرون اُڑانے پر پابندی بدستور نافذ رہے گی۔ حکومت نے یہ اقدام سکیورٹی خدشات اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دفعہ 144 کے احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
حکام کے مطابق شہریوں کے تحفظ اور سکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنانے کے لیے احتیاطی اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔