پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے میں 65 فیصد کمی، “سوپر سیڈر ریولوشن” کامیاب

پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے میں 65 فیصد کمی، “سوپر سیڈر ریولوشن” کامیاب

لاہور: ماہرین کے مطابق پنجاب میں اس سال فصلوں کی باقیات جلانے میں 65 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں چار لاکھ ایکڑ زرعی رقبہ جلنے سے بچایا گیا۔ اس بار پرالی جلانے کی بجائے گٹھوں کی صورت میں انڈسٹری کو فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ کامیابی “سوپر سیڈر ریولوشن” کا نتیجہ ہے، جو 1980 کی دہائی میں لیزر لیولر کے بعد پہلی بڑی سرکاری ٹیکنالوجی اپنانے کا اقدام ہے۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت مستقبل کے تحفظ کے لیے مشکل فیصلے کرنے سے ہچکچائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف گرفتاری یا انہدام کافی نہیں، اصل تبدیلی قانون کے نفاذ اور مؤثر نگرانی سے آئے گی، اس لیے عوام کا قانون کی پاسداری کرنا ناگزیر ہے۔

ٹیگز: