لاہور: پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے صوبے بھر میں بڑے کارروائیوں کے دوران منشیات سمگلنگ کے بین الاقوامی نیٹ ورکس کو بے نقاب کر کے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، بیدیاں روڈ لاہور میں ڈرونز کے ذریعے منشیات سمگل کرنے والے نیٹ ورک کو گرفتار کیا گیا، جس کے دوران 2.5 کلو ہیروئن، 1 کلو افیون، 4 پستول، ایک ایس ایم جی، 5 ڈرونز، 6 کنٹرولرز، 15 بیٹریاں اور 2 موٹر سائیکلیں ضبط کی گئیں۔
عارفوالہ میں کی گئی کارروائی کے دوران 14 کلو چرس، 2 ڈیجیٹل ترازو اور ایک پستول برآمد کیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ نیٹ ورک کے دیگر عناصر کا پتہ لگایا جا سکے۔
پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے ترجمان نے کہا کہ یہ کارروائیاں وزیراعلیٰ پنجاب کے "منشیات سے پاک، صحت مند اور محفوظ پنجاب" کے وژن کا عملی اظہار ہیں اور فورس منشیات فروش نیٹ ورکس کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔