خواجہ آصف کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ، مسافروں کی سہولیات کا جائزہ

خواجہ آصف کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ، مسافروں کی سہولیات کا جائزہ

لاہور: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔

وفاقی وزیر نے ایئرپورٹ کے نئے تعمیر شدہ امیگریشن ایریا کا معائنہ کیا، جبکہ جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک ڈپارچر ایریاز میں مسافروں کی سہولت کے لیے کیے گئے انتظامات کا بھی معائنہ کیا گیا۔

خواجہ آصف نے ایئرپورٹ پر مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور انتظامات سے متعلق امور کا جائزہ لیا۔

ٹیگز: