لاہور میں سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ، زیرِ حراست ڈکیت ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

لاہور میں سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ، زیرِ حراست ڈکیت ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

لاہور: رات گئے سی سی ڈی کی کارروائی کے دوران لاہور میں ایک اور مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔ مقابلے میں زیرِ حراست خطرناک ڈکیت علی احسان مارا گیا۔

پولیس کے مطابق سی سی ڈی ٹیم زیرِ حراست ملزم کو اسلحہ برآمدگی کے لیے لے جا رہی تھی کہ اس کے مبینہ ساتھیوں نے گھات لگا کر پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔

جوابی کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ رکنے پر معلوم ہوا کہ زیرِ حراست ملزم علی احسان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہو گیا۔ اسے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ٹیگز: