بسنت لاہور کے آسمان پر رنگ بکھیرنے کو پھر تیار، سامان کی رجسٹریشن 5 ستمبر سے

بسنت لاہور کے آسمان پر رنگ بکھیرنے کو پھر تیار، سامان کی رجسٹریشن 5 ستمبر سے

صرف این او سی رکھنے والے افراد ہی پتنگ بازی کا سامان تیار کر سکیں گے، ضلعی انتظامیہ نے رجسٹریشن کا شیڈول جاری کردیا

لاہور: بسنت کی تیاریاں ایک بار پھر زور پکڑنے لگی ہیں، لاہور کے آسمان پر رنگ بکھیرنے کے لیے بسنت کے سامان کی تیاری کی رجسٹریشن 5 ستمبر سے شروع کی جائے گی۔

ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کے مطابق پتنگ بازی کا سامان تیار کرنے کے لیے باقاعدہ رجسٹریشن ضروری ہوگی، جبکہ صرف این او سی جاری کردہ افراد ہی پتنگ بازی کا سامان تیار کر سکیں گے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق بسنت کے حوالے سے سامان کی تیاری اور دیگر معاملات کو مقررہ ضوابط کے تحت یقینی بنایا جائے گا۔

ٹیگز: