1965ء کی جنگ: کھیم کرن کے محاذ پر پاک افواج کی پیش قدمی، بھارتی فوج کو پسپائی اختیار کرنا پڑی

1965ء کی جنگ: کھیم کرن کے محاذ پر پاک افواج کی پیش قدمی، بھارتی فوج کو پسپائی اختیار کرنا پڑی

لاہور: 8 ستمبر 1965ء کی جنگ میں کھیم کرن کے محاذ پر پاک افواج نے بھارتی پیش قدمی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کے حملے کو پسپا کردیا۔

 بھارتی حملوں کے بعد پاکستانی افواج نے قصور کے محاذ سے بھارتی سرزمین کی جانب پیش قدمی کی، جہاں پاکستانی فرسٹ آرمرڈ ڈویژن اور بھارتی فوج کے درمیان شدید لڑائی ہوئی۔ جنگ کے دوران بھارتی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا اور اسے متعدد ٹینک اور فوجی گاڑیاں چھوڑ کر پسپائی اختیار کرنا پڑی۔

 پاکستانی افواج نے کھیم کرن کے علاقے میں پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے اہم مقامات پر اپنا کنٹرول قائم کیا اور سبز ہلالی پرچم لہرا دیا۔

 1965ء کی جنگ میں کھیم کرن کا محاذ پاک افواج کی جرأت، پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعِ وطن کے عزم کی اہم مثالوں میں شمار ہوتا ہے۔

ٹیگز: