حمزہ شہباز کی عامر خان کی رہائش گاہ آمد، خیریت دریافت کی

حمزہ شہباز کی عامر خان کی رہائش گاہ آمد، خیریت دریافت کی

کارکن مسلم لیگ (ن) کے ماتھے کا جھومر ہیں، عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے: حمزہ شہباز

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) لاہور کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات اور سابق چیئرمین قلعہ گجر سنگھ عامر خان کی رہائش گاہ پر آمد کی، جہاں انہوں نے عامر خان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن پارٹی کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں اور قیادت ان کے مسائل اور مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے۔ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

 حمزہ شہباز نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتی جب تک قیادت کا کارکنوں کے ساتھ قریبی اور مضبوط تعلق نہ ہو۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت ہمیشہ اپنے کارکنوں کو اہمیت دیتی ہے اور ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے فعال ہونے تک ملک کا نظام ٹھیک نہیں ہوسکتا۔ عوامی مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے لیے بلدیاتی اداروں کا مضبوط اور فعال ہونا ضروری ہے۔

 ملاقات میں سابق رکن پنجاب اسمبلی ماجد ظہور، توصیف شاہ، زاہد خان اور صبغت اللہ سلطان سمیت سکندر بٹ، اظہر خان، آصف بٹ، مون بٹ، ابراہیم خان اور معراج خان بھی موجود تھے۔

ٹیگز: