لاہور: سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس فراہمی کا موجودہ شیڈول واپس لے لیا ہے اور نئے شیڈول کے مطابق گھریلو صارفین کو صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی۔
کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ گیس کمپریسرز کے غیر قانونی استعمال کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔ ترجمان سوئی ناردرن گیس نے بتایا کہ بعض علاقوں میں گیس کا پریشر کم ہونے کی صورت میں صارفین فوری طور پر 1199 پر رابطہ کریں۔