لاہور:پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بڑی چھلانگ لگ گئی ہے۔ فی تولہ سونا 7700 روپے مہنگا ہو کر 480,962 روپے اور 10 گرام سونا 412,347 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کا بھاؤ بھی بڑھ کر 4586 ڈالر ہو گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں بھی اضافے کا خطرہ ہے۔