قذافی سٹیڈیم کی پچ پر آئی سی سی کا فیصلہ واپس، ڈی میرٹ پوائنٹ ختم

قذافی سٹیڈیم کی پچ پر آئی سی سی کا فیصلہ واپس، ڈی میرٹ پوائنٹ ختم

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قذافی سٹیڈیم لاہور کی پچ سے متعلق سابقہ فیصلہ واپس لیتے ہوئے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ ختم کردیا۔

آئی سی سی کے مطابق اپیلز پینل نے قذافی سٹیڈیم کی پچ کا دوبارہ جائزہ لینے کے بعد اس پر عائد کیا گیا ایک ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لے لیا۔

قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 4 جون کو کھیلے گئے میچ کی پچ کو آئی سی سی کی جانب سے پہلے غیر تسلی بخش قرار دیا گیا تھا، جس کے بعد گراؤنڈ کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔

آئی سی سی اپیلز پینل نے پچ سے متعلق شواہد اور جائزے کے بعد فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے ڈی میرٹ پوائنٹ ختم کردیا۔ اس فیصلے کے بعد قذافی سٹیڈیم کی پچ کی ریٹنگ سے متعلق سابقہ سزا ختم ہوگئی ہے۔

ٹیگز: