لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے یومِ تکبیر کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاعی ایٹمی سفر بے پناہ قربانیوں اور جرات مندانہ قیادت کا مرہونِ منت ہے۔
اپنے خصوصی بیان میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ یہ سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کا دور اندیش وژن اور دلیری تھی جس کی وجہ سے ہم اس قابل ہوئے کہ ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھ کر اس مشن کو آگے بڑھا سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہید بھٹو کے انقلابی قدم کے بعد، اس قومی مقصد کے لیے جس جس حکومت اور قیادت نے بھی اپنا حصہ ڈالا، پوری قوم ان کے کردار کو تسلیم کرتی ہے اور تمام محسنینِ ملت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔