جو لوگ پیسے دے کر وزیر بنیں گے، ان سے دیانت داری کی توقع کیسے رکھی جا سکتی ہے؟: عظمی بخاری

 جو لوگ پیسے دے کر وزیر بنیں گے، ان سے دیانت داری کی توقع کیسے رکھی جا سکتی ہے؟: عظمی بخاری

لاہور : وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں نئی کابینہ کی تشکیل سے قبل وزارتوں کی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کے مطابق اچھی وزارتوں کے لیے ایک ارب سے 70 کروڑ روپے تک کے نرخ طے کیے جا رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ "جو لوگ پیسے دے کر وزیر بنیں گے، ان سے دیانت داری کی توقع کیسے رکھی جا سکتی ہے؟" ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبے بعد میں شروع کیے جاتے ہیں جبکہ اہم وزارتوں کی بولیاں پہلے لگائی جاتی ہیں۔

انہوں نے مزید الزام لگایا کہ 40 ارب روپے کا کوہستان کرپشن اسکینڈل اس حکمرانی کی واضح مثال ہے۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب نے اپنی حکومت کی کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صرف ایک سال میں 80 ترقیاتی منصوبے شروع کیے، اور آج تک کسی ایک منصوبے پر بھی کرپشن یا بے ضابطگی کا الزام سامنے نہیں آیا۔

ٹیگز: