لاہور :حکومتِ پنجاب نے ایک غیر متوقع فیصلے میں صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے لیے ہفتہ وار تعطیلات میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ نئے شیڈول کے تحت پنجاب کے تعلیمی اداروں میں اب "فور ڈے ورک ویک" (4-Day Work Week) کا فارمولا نافذ العمل ہوگا۔پنجاب بھر کے تمام سکولوں میں اب جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو باقاعدہ چھٹی ہوگی۔
تعلیمی سرگرمیاں اب ہفتے میں صرف چار دن یعنی پیر، منگل، بدھ اور جمعرات تک محدود رہیں گی۔ اس فیصلے کا اطلاق پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں پر فوری طور پر ہوگا۔
توانائی کا بحران اور بچت: ملک میں جاری بجلی اور ایندھن کے بحران کے پیشِ نظر، تعلیمی اداروں کے ایک دن اضافی بند رہنے سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔پنجاب بالخصوص لاہور میں سموگ اور فضائی آلودگی کے بڑھتے ہوئے خطرات کو کم کرنے کے لیے سڑکوں پر گاڑیوں کا دباؤ کم کرنا ناگزیر ہو گیا تھا۔
جدید تحقیق کے مطابق ہفتے میں 3 چھٹیاں طلبہ کی ذہنی صحت کو بہتر بناتی ہیں اور ان کی سیکھنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتی ہیں۔