اتحاد و یکجہتی سے انتشار کی سیاست کا خاتمہ کرنا ہوگا، گورنر پنجاب

 اتحاد و یکجہتی سے انتشار کی سیاست کا خاتمہ کرنا ہوگا، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد سمیت مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کے وفد کی ملاقات

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس لاہور میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد سمیت مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کے وفد نے ملاقات کی۔

 ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال، مذہبی ہم آہنگی اور معاشرے میں امن و اتحاد کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ دین اسلام محبت، بھائی چارے، امن اور سلامتی کا درس دیتا ہے، جبکہ توڑ پھوڑ اور احتجاج کی سیاست کی اسلام میں گنجائش نہیں۔

 انہوں نے کہا کہ معاشرے میں اتحاد و اتفاق کو فروغ دے کر انتشار کی سیاست کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ اس مقصد کے لیے تمام مکاتب فکر کے علما کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

 گورنر پنجاب نے مذہبی ہم آہنگی، برداشت اور باہمی احترام کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ٹیگز: