سرگودھا میں مزید 7 الیکٹروبسیں چلانے کا فیصلہ، مریم نواز کا اعلان

 سرگودھا میں مزید 7 الیکٹروبسیں چلانے کا فیصلہ، مریم نواز کا اعلان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سرگودھا کے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی سہولیات سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات کے دوران ارکان اسمبلی نے سرگودھا میں الیکٹروبس سروس کے آغاز پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا اور منصوبے کے حوالے سے شہریوں کے مثبت ردعمل سے آگاہ کیا۔

مریم نواز نے سرگودھا کے لیے مزید 7 الیکٹروبسیں فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو جدید سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

ملاقات میں سرگودھا کے مختلف علاقوں میں جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی رفتار تیز کرنے کے لیے تجاویز اور سفارشات پر غور کیا گیا۔ ارکان اسمبلی نے ترقیاتی منصوبوں پر عوام کے خوشگوار فیڈ بیک سے بھی وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا۔

ٹیگز: