وزیراعلیٰ مریم نواز کا ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پروگرام عالمی اعزاز کے لیے نامزد

 وزیراعلیٰ مریم نواز کا ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پروگرام عالمی اعزاز کے لیے نامزد

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے فلیگ شپ منصوبے ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ کو ایک اور عالمی اعزاز کے لیے نامزد کر دیا گیا۔

 ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پروگرام کو دنیا کے پانچ کامیاب ترین ہاؤسنگ منصوبوں میں شامل کیا گیا ہے۔

 اقوام متحدہ کے ادارے یو این ہیبی ٹیٹ (UN-Habitat) کی جانب سے پروگرام کو سکرول آف آنر ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

 ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پروگرام پنجاب حکومت کا ہاؤسنگ منصوبہ ہے، جس کا مقصد شہریوں کو اپنی رہائش کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ حکومت پنجاب کے مطابق پروگرام کی عالمی سطح پر پذیرائی صوبے میں کم آمدنی والے افراد کے لیے رہائشی سہولیات کی فراہمی کی کوششوں کا اعتراف ہے۔

ٹیگز: