آئی جی پنجاب کی زیرِ صدارت پولیس ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس، نئے تھانوں اور سب ڈویژنز کے قیام کی منظوری

آئی جی پنجاب کی زیرِ صدارت پولیس ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس، نئے تھانوں اور سب ڈویژنز کے قیام کی منظوری

لاہور :آئی جی پنجاب عبدالکریم کی زیرِ صدارت سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ایگزیکٹو بورڈ کا اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمے کے انتظامی، پالیسی امور اور عوامی سہولیات سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اجلاس میں درج ذیل معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال اور تجاویز پر غور کیا گیا۔    انتظامی و پالیسی اصلاحات: پولیسنگ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے مختلف رولز میں ترامیم اور نئی پالیسیوں کی تجاویز زیرِ غور آئیں۔
 بڑھتی ہوئی آبادی اور جرم پر قابو پانے کے لیے صوبے بھر میں نئے سب ڈویژنز اور پولیس اسٹیشنز کے قیام پر مشاورت کی گئی۔ پولیس انفراسٹرکچر کی بہتری اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی گئیں۔عوام کے جان و مال کے تحفظ کو مزید یقینی بنانے اور تھانہ کلچر میں بہتری لانے کے لیے مختلف پیشہ ورانہ تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام انتظامی تبدیلیاں اور رولز میں ترامیم کا مقصد پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی ہے۔ انہوں نے ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور شفافیت کو ہر صورت برقرار رکھنے پر زور دیا۔

ٹیگز: