پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش، اربن فلڈنگ کا خدشہ

پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش، اربن فلڈنگ کا خدشہ

لاہور: پنجاب کے مختلف اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی متعدد علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق اوکاڑہ میں سب سے زیادہ 50 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ فیصل آباد میں 49، جوہرآباد میں 23، اٹک میں 20، ڈیرہ غازی خان میں 19، راولپنڈی میں 17، چکوال میں 10، منگلا میں 8 جبکہ جہلم میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

 ترجمان کے مطابق کوٹ ادو، گوجرانوالہ، مری، بہاولنگر، راجن پور، ساہیوال، قصور اور سرگودھا میں بھی ٹریس بارش ریکارڈ کی گئی۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مری، گلیات، جہلم، راولپنڈی، اٹک، چکوال، چنیوٹ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات اور نارووال میں بارش کا امکان ہے۔

 لاہور، فیصل آباد، قصور، اوکاڑہ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ملتان، بھکر، نورپور تھل، لیہ، تونسہ، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، بہاولنگر، بہاولپور اور گردونواح میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 پی ڈی ایم اے کے مطابق بڑے شہروں میں بارش کے باعث اربن فلڈنگ کے خدشے کے پیش نظر انتظامیہ کو پیشگی الرٹ کردیا گیا ہے۔

ٹیگز: