پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون فلڈ صورتحال کی تازہ معلومات وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر جاری کر دی

پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون فلڈ صورتحال کی تازہ معلومات وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر جاری کر دی

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے مون سون کے موسم میں سیلاب کی صورتحال سے متعلق فیکٹ شیٹ جاری کر دی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لیہ، بہاولنگر، بہاولپور، نارووال، بھکر، قصور، لاہور اور سیالکوٹ میں بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔

دریائے چناب کے مرالہ مقام پر نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے جبکہ دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر بھی نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال برقرار ہے۔

ٹیگز: