سونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ 3 لاکھ 52 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی

سونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ 3 لاکھ 52 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی

کراچی: عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہو گیا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا ایک ڈالر کی کمی کے ساتھ 3,302 ڈالر کی سطح پر بند ہوا۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کمی کے بعد 352,900 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام کی قیمت 86 روپے کم ہو کر 302,555 روپے پر آ گئی۔

دوسری جانب، چاندی کی قیمتیں مستحکم رہیں، فی تولہ چاندی 3,900 روپے اور 10 گرام چاندی 3,344 روپے کی سطح پر بغیر تبدیلی کے برقرار رہی

ٹیگز: