پنجاب میں ٹریفک قوانین سخت، خلاف ورزی پر بھاری جرمانے نافذ

پنجاب میں ٹریفک قوانین سخت، خلاف ورزی پر بھاری جرمانے نافذ

لاہور : پنجاب حکومت نے ٹریفک قوانین میں تبدیلی کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے بھاری جرمانوں کا نیا آرڈیننس جاری کر دیا ہے۔ صوبے بھر میں نئے جرمانوں کا اطلاق شروع ہو گیا ہے۔

آرڈیننس کے مطابق سگنل توڑنے پر موٹرسائیکل سوار: 2,000 روپے، کار ڈرائیور: 5,000 روپے، کمرشل گاڑیاں: 15,000 روپے ۔غفلت یا لاپرواہی سے ڈرائیونگ پر بائیک سوار: 3,000 روپے، کار ڈرائیور: 5,000 روپے جرمانہ ہوگا۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نئے قوانین کی پابندی کریں تاکہ حادثات میں کمی لائی جا سکے اور ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنایا جا سکے۔

ٹیگز: