صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے انٹرنیشنل والنٹیئر ڈے سرٹ چیلنج 2025 کا افتتاح کر دیا

 صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے انٹرنیشنل والنٹیئر ڈے سرٹ چیلنج 2025 کا افتتاح کر دیا

لاہور : صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے ایمرجنسی سروسز ہیڈکوارٹرز میں انٹرنیشنل والنٹیئر ڈے سرٹ چیلنج 2025 کا افتتاح کر دیا۔

چین کی ٹیموں سمیت پاکستان بھر سے 61 والنٹیئر ٹیمیں اس چیلنج میں حصہ لے رہی ہیں۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور قومی ترانے سے کیا گیا۔ صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے پریڈ کا بھی معائنہ کیا۔

والنٹیئرز کے چاک و چوبند دستوں نے پاکستان اور چین کے قومی ترانوں کی دھنوں پر چبوترے کے سامنے سلامی پیش کی۔ صوبائی وزیر نے چین کی ٹیموں سمیت تعلیمی اداروں، صنعتی شعبہ جات اور یونین کونسلوں سے آنے والی کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کو خوش آمدید کہا۔

ٹیگز: