متاثرہ افراد ہمدردی کے مستحق ہیں:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ایڈز کے عالمی دن پر پیغام

متاثرہ افراد ہمدردی کے مستحق ہیں:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ایڈز کے عالمی دن پر پیغام

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایڈز کے عالمی دن پر کہا کہ ایڈز کے مریض نفرت کے نہیں، ہمدردی کے حق دار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایڈز ایک اہم سماجی اور اقتصادی مسئلہ ہے اور اس کے بچاؤ کے لیے سب کو مشترکہ کاوشیں کرنا ہوں گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایڈز کی روک تھام، جانچ اور علاج تک رسائی میں عدم مساوات کو ختم کیا جائے اور متاثرہ افراد کو معاشرے کا کارآمد حصہ بنایا جائے۔ انہوں نے کمیونٹیز کی خدمات کو بھی قابل ستائش قرار دیا جو ایڈز کے خاتمے اور علاج کے لیے سرگرم ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ حکومت ایڈز کے خاتمے کے اہداف کے حصول کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور پنجاب بھر میں ڈائیلسز کے لیے ایڈز سکریننگ کے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ دستیاب علاج اور جلد پتہ لگانے سے ایچ آئی وی/ایڈز سے متاثرہ افراد کی زندگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

ٹیگز: