صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کا ایڈز کے عالمی دن پر پیغام

صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کا ایڈز کے عالمی دن پر پیغام

لاہور:صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ ایڈز سے متعلق آگاہی بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب ایچ آئی وی کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔

خواجہ عمران نذیر نے بتایا کہ جیلوں میں قائم ہسپتالوں میں ایچ آئی وی ٹیسٹنگ کٹس فراہم کی جا رہی ہیں اور پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں سرنجز کے باقاعدہ تلف کرنے کے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایڈز کے مریضوں کو مکمل علاج اور معاونت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ متاثرہ افراد صحت مند زندگی گزار سکیں۔

ٹیگز: