لاہور : اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کی۔
10 کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان گرفتار کر لیے گئے جبکہ 20 کروڑ 82 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 2296.3 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔ کارروائیوں کے دوران انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔