پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان: پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان: پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

لاہور : پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) پنجاب نے صوبے کے بالائی علاقوں میں آج سے 3 فروری تک بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی کر دی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہونے کے باعث درج ذیل علاقوں میں موسم تبدیل رہے گا۔ مری، گلیات اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا امکان ہے، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت پوٹھوہار کے علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔
 سیالکوٹ، نارووال، گجرات اور گجرانوالہ میں بھی بادل برسنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے تاکہ سیاحوں اور مقامی آبادی کو کسی بھی مشکل صورتحال میں فوری مدد فراہم کی جا سکے۔ سیاحوں کو مری اور گلیات کے سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ٹیگز: