پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارش، راولپنڈی میں سب سے زیادہ

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارش، راولپنڈی میں سب سے زیادہ

لاہور:پی ڈی ایم اے پنجاب نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش ریکارڈ کی گئی، جس میں راولپنڈی میں 18 ملی میٹر، مری میں 12، ساہیوال میں 8، میانوالی میں 6 اور جھنگ میں 5 ملی میٹر بارش ہوئی۔

چکوال، جوہرآباد، ملتان اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 4، بھکر، نارووال اور فیصل آباد میں 3 جبکہ اٹک، سرگودھا، منڈی بہاوالدین اور شور کوٹ میں 2 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔

ٹیگز: