لاہور: ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے مین بلیوارڈ کی ری ماڈلنگ کا فیصلہ، بس بیز وسیع کیے جائیں گے

لاہور: ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے مین بلیوارڈ کی ری ماڈلنگ کا فیصلہ، بس بیز وسیع کیے جائیں گے

لاہور: ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے مین بلیوارڈ کی ری ماڈلنگ کا فیصلہ، بس بیز وسیع کیے جائیں گے

لاہور: سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے صوبائی دارالحکومت کی اہم ترین شاہراہ مین بلیوارڈ پر ٹریفک کا دباؤ کم کرنے اور گاڑیوں کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے لیے ماڈل روڈ کی ری ماڈلنگ کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔

سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیرازی کے مطابق، ابتدائی طور پر مین بلیوارڈ پر ٹریفک فلو کو بہتر بنانے کے لیے ری ماڈلنگ کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مین بلیوارڈ پر موجود کل 11 بس بیز (Bus Bays) میں سے 5 بس بیز کو فوری طور پر وسیع (چوڑا) کیا جائے گا۔

ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ مین بلیوارڈ پر بسوں کے مین روڈ پر رکنے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوتی ہے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔ بس بیز کو چوڑا کرنے سے بسیں سڑک کے بیچ رکنے کے بجائے اپنے مخصوص اسٹاپس کے اندر کھڑی ہوں گی، جس سے ٹریفک کا فلو نمایاں طور پر بہتر ہو جائے گا۔

ٹیگز: