مظاہرین کے جذبات کا احترام، امن و امان قائم رکھیں:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

 مظاہرین کے جذبات کا احترام، امن و امان قائم رکھیں:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اس وقت ہر مسلمان دکھی اور اشکبار ہے، اور ایسے میں اپنے ملک اور شہروں میں امن و امان قائم رکھنا ہم سب کا فرض ہے۔

مریم نواز نے پولیس اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مظاہرین کے جذبات کو سمجھا جائے اور ان کے ساتھ عزت اور احترام کے ساتھ پیش آیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مظاہرین کے لیے افطار کا بندوبست بھی کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے زور دیا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب ایک ہیں اور ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ فرض کی پاسداری کرتے ہوئے پرامن رویہ اختیار کرے۔

ٹیگز: