ملک کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کا راج، اسلام آباد میں موسم خشک، بالائی علاقوں میں بادل برسنے کا امکان

 ملک کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کا راج، اسلام آباد میں موسم خشک، بالائی علاقوں میں بادل برسنے کا امکان

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے، جہاں سورج کی تپش نے شہریوں کو گھروں میں محصور کر دیا ہے۔ دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی موسم گرم اور خشک ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم بالائی علاقوں کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے۔
پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے میدانی اضلاع اس وقت گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ     میدانی علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔بارش نہ ہونے کی وجہ سے گرد آلود ہوائیں چلنے اور خشکی بڑھنے کی توقع ہے۔
اسلام آباد اور اس سے ملحقہ علاقوں میں موسم مجموعی طور پر گرم اور خشک رہے گا۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دن کے گرم اوقات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

ٹیگز: