پنجاب میں موسمی تبدیلی: پی ڈی ایم اے کا آندھی اور موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری

پنجاب میں موسمی تبدیلی: پی ڈی ایم اے کا آندھی اور موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری

لاہور: پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) پنجاب نے صوبے بھر میں گرد آلود ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ موسمیاتی صورتحال کے پیشِ نظر انتظامیہ کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 2 سے 4 مئی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا قوی امکان ہے۔ پیشگوئی کے مطابق درج ذیل علاقوں   راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال اور تلہ گنگ،گجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، شیخوپورہ، گجرات اور منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، میانوالی اور خوشاب میں  بادل برسنے کی توقع ہے۔
پی ڈی ایم اے نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ گرد و غبار اور آندھی کے باعث بجلی کے کھمبوں، سولر پینلز اور کچے مکانات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ترجمان نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آندھی اور بارش کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں، بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں اور سفر کے دوران احتیاط برتیں۔

ٹیگز: