پراپرٹی آرڈیننس کی منظوری کے بعد قبضہ مافیا کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے:عظمی بخاری

پراپرٹی آرڈیننس کی منظوری کے بعد قبضہ مافیا کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے:عظمی بخاری

لاہور:وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب میں کسی بھی غریب یا کمزور شہری کی زمین پر قبضہ اب ممکن نہیں ہوگا۔ نئے پراپرٹی آرڈیننس کی منظوری کے بعد قبضہ مافیا کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ماضی میں زمینوں کے قبضے کے کیسز عدالتوں میں طویل عرصے تک زیر التوا رہتے تھے، لیکن اب ہر کیس کا فیصلہ 90 دن میں یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب کے نظام میں اصلاحات لا کر شہریوں کو فوری انصاف فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاکہ ریاستی نظام حقیقی معنوں میں شہریوں کے لیے موثر ہو۔

ٹیگز: