وزیر اعلیٰ پنجاب کا "ملاوٹ سے پاک پنجاب" مشن جاری، فوڈ اتھارٹی کا گرینڈ آپریشن

وزیر اعلیٰ پنجاب کا

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "ملاوٹ سے پاک پنجاب" مشن کے تحت فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ہیں۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چونگی امرسدھو میں گرینڈ آپریشن کیا، جس دوران سپلائی کے لیے تیار کی جانے والی جعلی ڈرنکس کی فیکٹری پکڑی گئی۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق فیکٹری میں کیمیکلز، نلکے کے آلودہ پانی اور کھلے رنگوں سے ڈرنکس تیار کی جا رہی تھیں۔
کارروائی کے دوران 1000 تیار جعلی بوتلیں، گیس سلنڈر، پریشر پمپ، فلنگ مشینیں اور ڈھکن ضبط کر لیے گئے جبکہ موقع پر موجود محلول تلف کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق فیکٹری کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور جعلی مصنوعات کے نیٹ ورک کے خلاف مزید کارروائیاں جاری ہیں۔

ٹیگز: