لاہور: ایکسائز حکام نے پُرکشش نمبروں کی نیلامی میں غیرمعمولی دلچسپی کے بعد ان کی بنیادی قیمتوں میں دس گنا اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
حکام کے مطابق ای آکشن میں 1 اور 786 جیسے نمبروں کی قیمت 10 ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ روپے مقرر کی جائے گی۔
ڈبل نمبروں کی قیمت 5 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے، جبکہ ٹرپل نمبروں کی قیمت 2,500 سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کر دی جائے گی۔