لاہور: دسمبر کے آغاز کے ساتھ ہی لاہور میں موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔ سرد ہوائیں چلنے لگی ہیں اور شہریوں نے سردی میں اضافہ محسوس کیا ہے۔
شہر میں سموگ کی صورتحال بھی برقرار ہے اور لاہور آج ملک کے آلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر آ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے اور کم سے کم درجہ حرارت تقریباً 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
شہریوں کو چاہیے کہ وہ سموگ اور سردی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔