لاہور: لاہور میں چوہنگ پولیس نے ایک اہم کارروائی کے دوران شہری ریحان کے 20 لاکھ روپے برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ریحان نے بتایا کہ وہ رقم بینک سے نکال کر موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ روڈ پر شاپر پھٹنے سے رقم گر گئی۔ پولیس نے فوری طور پر تمام دستیاب وسائل، بشمول سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں کا استعمال کیا اور مشکوک موٹرسائیکل سواروں کی نشاندہی کی۔