لاہور: ٹریفک پولیس پنجاب نے ٹریفک کی سنگین خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن میں تیزی لائی ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر کے مطابق گزشتہ پانچ روز کے دوران تین لاکھ بتیس ہزار چالان ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔
ٹریفک ہولیس نے چالان کی مد میں 35 کروڑ روپے قومی خزانے میں جمع کروائے اور 56 ہزار 800 سے زائد مختلف وہیکلز کو صوبے بھر کے تھانوں میں بند کروایا گیا۔